تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

آسٹریلوی ویمنز ٹیم نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی

برسبین: آسٹریلوی ویمنز ٹیم نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔

میچ کے آغاز پر پاکستانی کپتان بسمہ معروف نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم قومی ٹیم صرف 43 اوورز ہی کھیل سکی اور 125 رنز بناکر پوڑی ٹیم آؤٹ ہوگئی۔

میزبان ٹیم آسٹریلیا نے  126 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے پورا کیا، لیچ فیلڈ اور بیتھ مونی نے نصف سنچریاں اسکور کیں جبکہ قومی ٹیم کی جانب سے ندا ڈار 24 اور کپتان بسمہ معروف 21 رنز ہی بناسکیں۔

اس سے قبل پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا نے 8 وکٹوں سے پاکستان کو شکست دی تھی۔

3 ون ڈے میچز کی سیریز میں آسٹریلیا کو 0 -2کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، سیریز کا آخری اور تیسرا میچ 21 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -