ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

’’آسٹریلیا نے بہت بری کرکٹ کھیلی، کیچز چھوڑے مس فیلڈنگ کی!‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپرایٹ مرحلے میں افغانستان کے ہاتھوں شکست کے بعد آسٹریلین ٹیم پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

اے آر وائی کے اسپورٹس پروگرام میں تنقید کرتے ہوئے میزبان نے کہا کہ افغانستان کی جتنی کی بھی تعریف کی جائے کم ہے، آسٹریلیا نے بہت بری کرکٹ کھیلی، کئی کیچز چھوڑے اور مس فیلڈنگ کی، ان کی میدان میں کوئی کارکردگی نظر نہیں آئی۔

سینئر اسپورٹس رپورٹر شاہد ہاشمی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 2022 میں ہونے والے ورلڈکپ میں آسٹریلیا ان سے صرف 4 رنز سے جیت پایا تھا۔

پچھلے سال ون ڈے ورلڈکپ میں بھی آسٹریلیا میکس ویل کی تاریخی اننگز کی وجہ سے جیتا تھا لیکن اگر یہی غلطیاں کوئی ایشیائی ٹیم کرتی تو اس پر تحقیقات کا واویلہ شروع ہوجاتا۔

انھوں نے کہا کہ یہ ایسی پچ تھی جس پر پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیمیں جیتتی آرہی تھیں مگر اہم ٹاس جیت کر بھی آسٹریلیا نے فیلڈنگ کرنے کو ترجیح دی۔ تین باؤنڈریز ہیگر نے اپنے ہاتھ سے چھوڑیں۔

شاہد ہاشمی نے کہا کہ راشد خان نے گیارہواں اوور گلبدین سے کروایا اور انھوں نے چار وکٹیں لیں، اس کا تمام تر کریڈٹ افغانستان کو جاتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں