اتوار, مئی 4, 2025
اشتہار

آسٹریلیا: الیکشن میں ایک بار پھر حکمران لیبر پارٹی کامیاب

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا کے الیکشن میں ایک بار پھر حکمران لیبرپارٹی نے جیت حاصل کرلی، اپوزیشن پارٹی نے الیکشن میں اپنی شکست قبول کرلی۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا میں حکومت بنانے کیلئے 76 نشستیں درکار ہوتی ہیں، لیبر پارٹی موجودہ الیکشن میں 86 سیٹیں جیتنے میں کامیاب رہی، مسلم مخالف نظریہ رکھنے والے آسٹریلوی اپوزیشن لیڈر اپنی سیٹ بھی ہار گئے۔

آسٹریلوی وزیراعظم نے فلسطین کے حامیوں کو خبردار کر دیا

آسٹریلیا میں لبرل پارٹی کو اسرائیلی حمایت پر سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑا تھا، اپوززیشن پیٹر ڈوٹون نے شکست تسلیم کرتے ہوئے وزیراعظم انتھونی البانی کو مبارکباد دی ہے۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ہم اس الیکشن میں توقعات کے مطابق کارکردگی نہیں دکھا پائے اور میں اس چیز کی پوری ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔

آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانی 21 سال میں ایسے پہلے وزیراعظم بن گئے جو لگاتار دوسری بار تین سالہ مدت کےلیے کامیابی ہوئے۔

’بس بہت ہو گیا‘ آسٹریلوی وزیراعظم کا امریکا و برطانیہ کو دوٹوک پیغام

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں