ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

’بس بہت ہو گیا‘ آسٹریلوی وزیراعظم کا امریکا و برطانیہ کو دوٹوک پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

‘بہت ہو گیا’ آسٹریلوی وزیراعظم نے اسانج کے امریکا و برطانیہ کے قانونی تعاقب کی سخت مذمت کی ہے۔

آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانی نے وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کی حوالگی کے خلاف اپیل پر اگلے ہفتے عدالتی فیصلے سے قبل امریکا اور برطانیہ کی برسوں سے جاری قانونی تعاقب پر تنقید کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک نے مجموعی طور پر یہ نظریہ شیئر کیا ہے کہ بس کافی بہت ہو گیا  52 سالہ اسانج آسٹریلوی شہری ہیں۔

- Advertisement -

لندن کی ہائی کورٹ کے جج 20 اور 21 فروری کو ہونے والی سماعت میں امریکہ کو حوالگی کے خلاف اسانج کی اپیل پر فیصلہ سنانے والے ہیں۔

پارلیمنٹ میں ایک تحریک پیش کی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ امریکا و برطانیہ اسانج کے خلاف قانونی چارہ جوئی ختم کریں۔

اس تحریک کی حمایت کے بعد پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ قانونی چارہ جوئی غیر معینہ مدت تک جاری نہیں رہ سکتی، اسانج آسٹریلوی شہری ہیں اور وہ آسٹریلیا میں اپنے خاندان کے پاس واپس آئیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں