تازہ ترین

ماہرین نے کرونا وائرس تخلیق کرلیا؟ تہلکہ خیز دعویٰ

سڈنی: آسٹریلوی سائنس دانوں اور طبی ماہرین نے دنیا کو خوفزدہ کرنے والے مہلک وائرس  پر تحقیق کے لیے کامیابی سے کرونا وائرس تخلیق کرلیا۔

خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ کرونا کی تخلیق کا مقصد وائرس کی روک تھام کے لیے مؤثر ویکسین تیار کرنا ہے۔ آسٹریلوی ماہرین نے کرونا وائرس کو لیبارٹری منتقل کردیا جہاں اس پر تحقیق کی جائے گی۔

یاد رہے کہ چین کے مختلف شہروں میں کرونا وائرس کی وبا شدت اختیار کرگئی جبکہ ووہان شہر سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ بیجنگ میں وائرس سے متاثرہ شخص کی پہلی ہلاکت ہوئی جس کے بعد سے اب تک مختلف شہروں میں ہونے والی اموات کی تعداد بڑھ کر 106 تک پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں: کرونا وائرس کی پہلی تصویر سامنے آگئی

چین کے محکمۂ صحت نے تصدیق کی ہے کہ اب تک ساڑھے چار ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے،  چین کے17 شہروں میں ٹرین، بس اور فضائی سروس مکمل بند ہے جبکہ ہانگ کانگ کے تمام ہی ریلوے اسٹیشن سنسان پڑے ہوئے ہیں۔

وائرس کے باعث ہانگ کانگ حکومت نے سرکاری ملازمین کو چھٹیوں کے بعد گھروں سے ہی کام کرنے ہدایت جاری کی جبکہ ہانگ کانگ اور ملائیشیا نے اپنے شہریوں کو ووہان شہر کا سفر نہ کرنے کی بھی ہدایت کردی۔

پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک نے وائرس کی تشخیص کے لیے ائیرپورٹ پر ہی مسافروں کی اسکریننگ کرنے کا فیصلہ کیا، چینی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت بڑی آزمائش سے نبردآزما ہیں۔

Comments

- Advertisement -