بدھ, مارچ 12, 2025
اشتہار

دورہ آسٹریلیا، پاکستان ٹیم باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے لیے میلبرن پہنچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل پاک آسٹریلیا سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے شروع  ہوگا جس کے لیے پاکستان ٹیم پرتھ سے میلبرن پہنچ گئی ہے۔

قومی ٹیم پرتھ میں شرمناک شکست کے بعد سیریز کے دوسرے ٹیسٹ جس کو باکسنگ ڈے ٹیسٹ کا نام دیا گیا ہے کھیلنے کے لیے پرتھ سے میلبرن پہنچ گئی ہے جہاں وہ 26 دسمبر کو میزبان ٹیم کے خلاف میدان میں اترے گی۔

قومی ٹیم آج اور کل آرام کرے گی جب کہ 21 دسمبر کو پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔

گرین شرٹس دوسرے ٹیسٹ سے قبل 22 اور 23 دسمبر کو دو روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی جس کے بعد 24 دسمبر کو آرام اور 25 دسمبر کو پریکٹس کرے گی۔

کرکٹ آسٹریلیا نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوران پاکستانی شائقین کرکٹ کے لیے تین روزہ میلہ سجانے کا اعلان کیا ہے جس میں دلچسپی کے کئی

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے پرتھ میں کھیلے گئے ویسٹ ٹیسٹ میں پاکستان کو 360 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں