آسٹریلیا: آسٹریلیا نے اپنی منڈی کے لیے بھارت سے مزید آم خریدنے سے انکار کرتے ہوئے پاکستان سے آموں کی کھیپ منگوانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے پاکستانی آم کے معیار،قسم، لذت اور قیمیت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے پاکستانی آموں کے لیےاپنی منڈی کھول دی ہے،اس سے قبل آسٹریلیا بھارت سے آموں کی تجارت کیا کرتا تھا۔
پاکستان سے آم برآمد کرنے والے تاجروں کا کہنا ہے کہ رواں سیزن میں آسٹریلیا نے بھارتی آم درآمد کرنے سے انکار کرتے ہوئے پاکستانی آم کیلئے منڈی کھول دی ہے،آسٹریلیا کے فیصلے کے باعث رواں سیزن میں چونسہ سمیت 500 ٹن آم آسٹریلیا برآمد کیا جائے گا۔
جب کہ ایک پاکستان سے تعلق رکھنے والے معروف تاجر نے بتایا کہ آسٹریلوی فیصلے کے بعد پہلی بار پاکستان کے صوبے سندھ کا خاص اور مشہور سندھڑی آم کی 10 ٹن کی کھیپ آسٹریلیا پہنچ گئی ہے۔
پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے،یہاں پیدا ہونے والے پھل دنیا بھر میں ہاتھوں ہاتھ لیے جاتے ہیں اورپاکستانی آم اپنی مٹھاس،رنگ اور ذائقے کے باعث دنیا بھر میں اپنی مثال آپ ہے،ضرورت محض اس امر کی ہے پاکستانی تاجرکو بنیادی سہولیات مہیا کیا جائے توپاکستان کے زر مبادلہ میں خاطر خواہ اضافہ کیا جا سکتا ہے۔