ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

آسٹریلوی ٹیم افغانستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے دستبردار

اشتہار

حیرت انگیز

افغانستان میں خواتین کی تعلیم اور ملازمت پر پابندی کی وجہ سے آسٹریلیا ٹیم افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے دستبردار ہوگئی۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق آسٹریلیا اور افغانستان میں ون ڈے سیریز مارچ میں یو اے ای میں شیڈول تھا تاہم آسٹریلیا افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے دستبردار ہو گیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ سیریز سے دستبردار ہونے کے لیے حکومت سے طویل مشاورت ہوئی، فیصلہ یہ ہوا کہ اس وقت سیریز کھیلنا ممکن نہیں ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا  نے کہا کہ یہ فیصلہ افغانستان میں خواتین، لڑکیوں کی ملازمت اور تعلیم پر پابندی کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

تعلیم پر پابندی، افغانستان میں موجود پاکستانی میڈیکل طالبات مشکل میں پڑ گئیں

رپورٹس کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان یہ سیریز آئی سی سی سپر لیگ کا حصہ ہے جو متحدہ عرب امارات میں شیڈول تھی۔

واضح رہے کہ کرکٹ آسٹریلیا خواتین اور مردوں کے کھیلوں میں حصہ لینے کی حمایت کرتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں