تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے کرکٹ کو الوداع کہہ دیا

آسٹریلیا کی ٹی 20 ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ ریٹائرمنٹ لینے کا بہترین وقت ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آسٹریلیا کی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ اس اعلان کے ساتھ انہوں نے کہا ہے کہ میرا کرکٹ کا سفر شاندار رہا ہے۔ پورے کیریئر میں سپورٹ کرنے پر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ایرون فنچ نے منگل کو میلبرن میں ٹی 20 سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، گزشتہ سال ون ڈے اور اس سے قبل ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے تھے۔ تمام طرز کی انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے احساس ہوگیا کہ میں اگلے سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک نہیں کھیل سکوں گا۔ اس لیے یہ ریٹائر ہونے کا یہ صحیح وقت ہے تاکہ ٹیم کے مستقبل کی تیاری شروع کی جاسکے۔

فنچ نے 5 ٹیسٹ، 146 ون ڈے اور 103 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی، جس میں انہوں نے مجموعی طور پر 8 ہزار 804 رنز اسکور کیے۔ انہوں نے 76 ٹی ٹوئنٹی اور55 ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی کپتانی بھی کی۔

ان کے انٹرنیشنل کیریئر میں 17 ایک روزہ اور 2 ٹی ٹوئنٹی سنچریاں بھی شامل ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی سب سے بڑی انفرادی اننگز کا ریکارڈ ایرون فنچ کے پاس ہی ہے، انہوں نے 2018 میں زمبابوے کے خلاف 76 گیندوں پر 172 رنز کی ریکارڈ ساز اننگز کھیلی تھی۔

واضح رہے کہ 2021 میں آسٹریلیا نے پہلی بار ایرون فنچ کی کپتانی میں متحدہ عرب امارات میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتا تھا تاہم وہ گزشتہ سال اپنے ہی ملک میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں ٹائٹل کا دفاع کرنے میں ناکام رہے تھے۔

Comments

- Advertisement -