تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

کسٹم حکام نے 31 لاکھ روپے مالیت کا ہینڈ بیگ ضائع کردیا

کینبرا : کسٹم حکام نے مگرمچھ کی کھال سے بنا 31 لاکھ روپے مالیت کا بیگ مخصوص لائسنس نا ہونے کی بناپر تلف کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انتہائی قیمتی بیگ آسٹریلوی شہر پرتھ میں قبضے میں لینے کے بعد تلف کیا گیا، جو ایک خاتون نے آن لائن فرانس سے منگوایا تھا۔

خاتون نے مذکورہ بیگ کے بدلے 26 ہزار 313 آسٹریلوی ڈالر ادا کیے جو پاکستانی روپے میں 31 لاکھ 60 ہزار روپے سے زائد بنتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سان لورن کمپنی کے تیارکردہ بیگ کو آسٹریلیا میں منگوانے کا مناسب لائسینس نہیں تھا جس کے باعث آسٹریلوی بارڈر فورس ( اے بی ایف) نے فرانس سے آن لائن خریدا گئے بیگ کو اپنے قبضے میں لیا تھا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آسٹریلیا میں مگرمچھ کی کھال سے بنی اشیاء منگوانے پر کوئی پابندی نہیں ہے لیکن اس کےلیے ’کنوینشن آن انٹرنیشنل ٹریڈ ان اینڈیجرڈ اسپیشیز آف وائلڈ فونا اینڈ فلورا‘ کا لائسنس لینا پڑتا ہے۔

سی آئی ٹی ای ایس کے ذریعے اس بات کی یقین دہانی کروانی پڑتی ہے کہ مگرمچھ کی کھال اسمگلنگ یا غیر قانونی طور پر شکار کرکے حاصل نہیں کی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اگرچہ خاتون کے پاس یورپ سے سامان منگوانے کا لائسنس تھا لیکن سی آئی ٹی ای ایس لائسنس موجود نہیں تھا جس کی مالیت صرف 50 ڈالر ہے۔

Comments

- Advertisement -