لندن: برطانیہ کے اسٹیڈیم اوول میں آسٹریلیا کی خاتون کھلاڑی نے ناقابل یقین کیچ پکڑ کر سب کو حیران کردیا۔
تفصیلات کے مطابق لندن کے اوول گراؤنڈ میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے مابین تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا آخری میچ کھیلا گیا، کینگروز نے وائٹ واش کر کے سیریز اپنے نام کی۔
اوول میں کھیلے جانے والے تیسری ٹی ٹوینٹی میں آسٹریلوی کپتان میگ لینن نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جسے ایمی اسٹارٹ ویتھ نے قبول کیا۔
کیویز کی ٹیم نے مقررہ 19 اووز میں 103 رنز بنائے اور اُن کے تمام کھلاڑی آؤٹ ہوئے، نیوزی لینڈ کی چار بلے باز بغیر کوئی رن بنائے پویلین روانہ ہوئیں، آسٹریلیا کی ایلیس پیری نے 4 ، صوفی 3 جبکہ ڈیلیسیا اور ایشیلی 1 ، 1 وکٹ حاصل کی۔
آسٹریلین ٹیم کی نائب کپتان ریچل ہانیس نے ناقابل یقین کیچ پکڑ کر دنیائے کرکٹ کے کھلاڑیوں اور مداحوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔
Screamer! Rachael Haynes reels in an early contender for catch of the summer!#AUSvNZ @CommBank pic.twitter.com/hXIP2a996X
— cricket.com.au (@cricketcomau) October 5, 2018
کینگروز الیون نے 12.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کیا اور نیوزی لینڈ کو سیریز میں وائٹ واش کیا۔