اشتہار

آئی سی سی نے برسبین کی پچ کو غیرمعیاری قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے دو بڑی ٹیموں کا ٹیسٹ میچ دو دن میں ختم ہونے پر پچ کو غیرمعیاری قرار دے دیا۔

کرکٹ ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ میچ ابتدائی دو روز میں ہی ختم ہونے پر پچ کو غیرمعیاری قرار دیا ہے۔

گابا کی پیچ بیٹرز کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوئی، پہلے روز 15 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے جبکہ دوسرے دن 19 وکٹیں گر گئیں۔

- Advertisement -

آئی سی سی نے غیرمعیاری گابا کی پچ پر ایکشن لیتے ہوئے ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دے دیا ہے۔

آسٹریلیا نے پہلی اننگزمیں 218 رنزاسکورکئے، دوسری اننگزمیں جنوبی افریقی ٹیم صرف 99 رنز پر پویلین لوٹ گئی، 35 رنز کا ہدف آسٹریلیا نے چار وکٹوں پر حاصل کرلیا,ٹریوس ہیڈ کو 92 رنز کی اننگ کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

یاد رہے کہ پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان راولپنڈی ٹیسٹ میں رنز کے انبار لگنے پر پچ پرخوب تنقید ہوئی تھی لیکن اسکے باوجود میچ پانچ روز تک گیا تھا اور آخری روز سنسنی خیزمقابلے کے بعد نتیجہ بھی آیا لیکن پھر بھی پچ کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں