تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

حکام نے 23 شعبوں کی اسامیاں سعودیوں کیلئے مختص کردیں

ریاض : سعودی حکام نے پورٹ پر کام کرنے والی کمپنیوں کو سعودائزیشن پروگرام جاری کردیا، جس کے تحت 23 شعبوں کی ملازمیتں سعودیوں کیلئے مخصوص کی جائیں گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی سی پورٹس جنرل اتھارٹی (موانی) نے بندرگاہوں پر کام کرنے والی کمپنیوں کو سعودائزیشن کا پروگرام جاری کیا ہے جس کے تحت محطۃ بوابۃ البحر الاحمر ، موانی دبئی، الزامل للخدمات البحریۃ، منصور المساعد للتجارۃ کو سعودیوں کےلیے اسامیاں مختص کرنی ہوں گی۔

مذکورہ پروگرام کے تحت رواں برس تین سو سے زائد اسامیوں پر سعودیوں کو تعینات کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سعودائزیشن پروگرام کا مقصد سعودی نوجوانوں کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنا ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب کی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود اور سی پورٹس پبلک اتھارٹی، ٹرانسپورٹ اور لاجسٹک سروسز کے شعبے میں 45 ہزار سعودی تعینات کرنے کا پروگرام بناچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -