پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

وفاق سے خیر کی توقع نہیں،مولابخش چانڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

حیدر آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما و مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت پر تحفظات ہیں ان سے نیکی کی کوئی توقع نہیں، اویس شاہ کا واقعہ عدالتوں پر دبائو ڈالنے کی کوشش ہے، وسیم اختر مئیر بنے نہیں اور فنڈز کی فکر لگ گئی۔

حیدرآباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے کسی بھی موقع پر سندھ کو کم تر نہیں سمجھا، چوہدری نثار سے کوئی اختلاف نہیں جب وہ وزیر داخلہ بن کر بات کرتے ہیں تو ہماری بات سمجھتے ہیں تاہم جب وہ پارٹی رہنما بن کر بولتے ہیں تو جواب دینا پڑتا ہے، لیکن وفاقی حکومت سے خیر کی توقع نہیں۔

مشیر اطلاعات نے کہا کہ وسیم اختر میئر منتخب نہیں ہوئے لیکن انہیں فنڈز کی فکر لگ گئی، وہ مئیر منتخب ہوجائیں تو انہیں فنڈز بھی دے دیں گے لیکن یہ بات طے شدہ ہے کہ وہ مشرف کا نظام بھول جائیں۔

امجد صابری کے معاملے پر انہوں نے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ امجد صابری کے قاتل چھپ نہیں سکتے انہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں