تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

گورنر کا کے الیکٹرک کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کا حکم

کراچی: گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کے الیکٹرک کو حکم دیا ہے کہ شہریوں کو بجلی کی فراہمی بلا تعطل یقینی بنائی جائے، گرمی کا موسم ہے بجلی نہ ہونے سے شہریوں کی پریشانی مزید بڑھ جاتی ہے۔

یہ بات انہوں نے شہرکے دورے کے بعد میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے کہی۔ وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کا کہنا تھا کہ گرمی کا موسم ہے، بجلی نہ ہو تو مشکل بڑھ جاتی ہے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، کے الیکٹرک بجلی کی فراہمی یقینی بنائے۔

گورنر کا کہنا تھا کہ شہر میں ترقیاتی کام تین چار سے نظر انداز ہورہے ہیں، کراچی جیسے بڑے شہر میں پانی کی قلت ہے، کے فور منصوبہ دوسال میں مکمل کرنے کی کوشش کریں گے ساتھ ہی لیاری ایکسپریس وے کی تعمیر اسی سال مکمل ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن قائم ہوگا تو ترقیاتی کاموں میں بھی اضافہ ہوگا، امجد صابری کے قاتلوں کو گرفتار کرکے ہی دم لیں گے، اویس شاہ کو جلد بازیاب کرالیا جائے گا، بڑے دشمن سے مقابلے کے لیے تحمل اور ہمت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں آپریشن کا فوکس بڑے جرائم کی طرف ہے، سیکیورٹی اداروں نے چیلنج سمجھ کر قبول کیا ہے شہر میں امن کے مکمل قیام تک آپریشن جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ دو دن کی بارش نے کے الیکٹرک کے بجلی فراہمی کرنے کے دعووں کی قلعی کھول دی، جہاں شہر بھر میں سڑکوں پر پانی جمع رہا وہیں آدھا شہر اندھیرے میں ڈوبا رہا، تاریخ میں پہلی بار کے الیکٹرک کے 800 سے زائد فیڈر ٹرپ کرگئے لیکن کے الیکٹرک نے تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔

مزید پڑھیں:کراچی: بجلی کی بندش، گورنرسندھ کی کے الیکٹرک حکام کوجلدازجلد بجلی بحال کرنے کی ہدایت

Comments

- Advertisement -