تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

ابوظبی: ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیا جانے والا 158 رنز کا ہدف 16.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

اوپنر ڈیوڈ وارنر نے 56 گیندوں پر 89 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ، ان کی اننگز میں 9 چوکے اور چار چھکے شامل تھے۔

کپتان ایرون فنچ 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، مچل مارش نے 53 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔

ویسٹ اندیز کی جانب سے اکائل حسین اور کرس گیل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 157رنز بنائے اور آسٹریلیا کو جیت کیلئے 158رنز کا ہدف دیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC T20 World Cup (@t20worldcup)

ویسٹ انڈیز کی طرف سے کیرون پولارڈ شاندار 44 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ شمرون 27 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کرس گیل اور ایون لیوس نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا ۔ کرس گیل نے 9 گیندوں پر 15 رنز بنائے اور کیومنز کی گیند پر ان سائیڈ ایج کے ذریعے بولڈ ہو گئے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ICC (@icc)

ان کے ساتھ آنے والے ایون لیوس نے 26 گیندوں پر 29 رنز کی اننگ کھیلی اور زمپا کی گیند پر اسمتھ کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو کر پولین لوٹ گئے۔ ان کے علاوہ شمرون 27 رنز اور ڈوائن براوو 10 اسکور بنانے میں کامیاب ہوئے اور باؤنڈری کے قریب کیچ آوٹ ہوگئے۔

آسٹریلیا کی ٹیم میں ڈیوڈ وانر، ایرون فنچ، مچل مارش، سٹیو سمتھ ، گلین میکسویل ، مارکس سٹونس، میتھیو ویڈ ، پیٹ کیومنز، مچل سٹارک ، جوش ہیزل ووڈ، ایڈم زامپاشامل ہیں ۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں کرس گیل، الیون لیوس، نکولس پورن ، روسٹن چیز، شرمون ، ہٹمیئر ، آندرے رسل ، کیرون پولارڈ، جیسن ہولڈر، ڈوائن براوو، اکیل حسین، ہیڈن والش شامل ہیں ۔

Comments

- Advertisement -