اشتہار

فلم ’دیوداس‘ کی دادی ماں چل بسیں

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور فلم دیو داس میں شاہ رخ خان کی دادی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ ایوا مکھرجی 88 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق ایوا مکھرجی نے اپنے کیریئر کا آغاز 1963 میں بنگالی فلم رام ڈھاکا سے کیا اور پھر کامیابیوں کے سفر طے کرتی ہوئی سن 2000 میں ہندی فلم انڈسٹری داخل ہوئیں۔

مزید پڑھیں: رانی مکھرجی کے والد چل بسے، اداکارہ صدمے سے دوچار

بڑھتی عمر میں بھی آپ نے مختلف ٹی وی کمرشلز اور ڈراموں میں نانی دادی کا کردار ادا کر کے آخری وقت تک اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے اور 15 جنوری کو آپ کی زندگی کا سفر تمام ہوا۔

- Advertisement -

ایوا مکھرجی نے سن 2002 میں سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’دیوداس‘ میں شاہ رخ خان کی دادی کا کردار خوبصورتی سے ادا کرتے ہوئے سب کے دلوں میں جگہ بنائی۔

بعد ازاں 2009 میں ہدایت کار رام گوپال ورما نے اپنی فلم ’ڈرنا ضروری ہے‘ میں آپ کو نانی کا کردار ادا کرنے کی پیش کش کی جسے آپ نے قبول کیا اور  اپنی ہی بیٹی کی نانی بنیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سینئر اداکارہ کو دو روز قبل دل میں تکلیف محسوس ہوئی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں، ایوا مکھرجی کے بچھڑنے پر شوبز شخصیات اور مداحوں نے افسوس کا اظہار کیا۔

ایوا شرما کا شمار بالی ووڈ کی اُن سینئر شخصیات میں ہوتا تھا جنہیں سب استاد کا درجہ دیتے ہوئے قدر کی نگاہ سے دیکھتے تھے، اداکارہ کے بچھڑنے سے انڈسٹری میں خلع پیدا ہوگیا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں