اسلام آباد : سابق وزیراعظم نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نوا ز اور کیپٹن صفدر(ر) نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیل کی سماعت پر حاضری سے استثنیٰ کیلئے دو متفرق درخواستیں دائر کردیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف ، ان کی صاحبزادی مریم نوا ز اور کیپٹن صفدر(ر) نے حاضری سے استثنی کے لیے دو متفرق درخواستیں دائر کردیں۔
نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر(ر) نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیل کی سماعت پر حاضری سے استثنیٰ کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواستیں دائرکیں۔
نواز شریف کی جانب سے خواجہ حارث نے دونوں درخواستیں دائر کیں، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف طبی بنیادوں پرعدالت پیش نہیں ہوسکتے ہیں، درخواستیں رجسٹرار آفس نے وصول کرلی ہیں۔
مریم نوازاورکیپٹن صفدر(ر)کی جانب سے وکیل ا مجدپرویزنےدرخواستیں دائرکیں ، دونوں درخواستوں میں ایک ہی وجہ کوبنیادبنایاگیاہے۔
متفرق درخواست میں کہا گیا ہے کہ یکم ستمبر کو مرکزی اپیلیں زیر سماعت ہیں، عدالت یکم ستمبر کو حاضری سے استثنیٰ دے ، 5 ستمبر تک مصروفیت کی وجہ سے پیش نہیں ہوسکتے، آئندہ سماعت میں ضرور پیش ہوں گے۔
خیال رہے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنس میں اپیلوں کی سماعت کل ہو گی ، ایوان فیلڈ ریفرنس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتساب عدالت کی جانب سے 10 سال قید کی سزا معطل کی تھی جبکہ العزیزیہ ریفرنس زیر سماعت ہے۔