تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

قومی اسمبلی میں قومی ایئر لائن کی شاہ خرچیوں کے چرچے

اسلام آباد: وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی شاہ خرچیوں کی تفصیلات قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کر دیں۔

وزیر ہوا بازی سعد رفیق نے اجلاس میں بتایا کہ گزشتہ 3 سال کے دوران پی آئی اے کے افسران اور اہلکاروں کو 22 ہزار 600 مفت ٹکٹ دیے گیے، 3 سال میں ایئر لائن کو 328 ارب 67 کروڑ کی آمدن ہوئی۔

سعد رفیق نے بتایا: ’3 سال میں 148 ارب 40 کروڑ کے آپریشنل اخراجات ہوئے۔ 2019 میں 147 ارب، 2020 میں 95 ارب اور 2021 میں 86 ارب آمدن ہوئی۔ 2019 میں عملے کی تنخواہوں، انجن اور مرمت کی مد میں 7 ارب 55 کروڑ خرچ ہوئے۔ 2020 میں 38 ارب 88 کروڑ اور 2021 میں 35 ارب روپے خرچ ہوئے۔‘

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے لندن آفس نے قومی خزانے کو اربوں کا ٹیکہ لگا دیا

انہوں نے بتایا کہ افسران کو 19 ہزار 500 ڈومیسٹک اور 3 ہزار بیرون ملک مفت سفر کی سہولت دی گئی۔ 2020 میں افسران کو 8286، 2021 میں 7067 مفت ٹکٹس دیے گئے، رواں سال ستمبر تک افسران کو 7249 مفت ٹکٹس دیے گئے۔

اجلاس میں وزیر ہوا بازی نے پی آئی اے میں شامل جہازوں کی تفصیلات بھی پیش کر دیں۔ انہوں نے بتایا کہ پی آئی اے کے 31 میں سے 26 جہاز آپریشنل جبکہ 3 بوئنگ 777 اور 2 اے ٹی آر غیر فعال ہیں۔

Comments

- Advertisement -