اتوار, فروری 8, 2026
اشتہار

پی آئی اے لندن آفس نے قومی خزانے کو اربوں کا ٹیکہ لگا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ایئر لائن کے لندن میں قائم دفتر کی بدانتظامی کی وجہ سے قومی خزانے کو اربوں کا ٹیکہ لگ گیا جس کا آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آڈٹ رپورٹ میں پی آئی اے لندن آفس میں مالی بدانتظامیوں کا انکشاف ہوگیا۔ لندن آفس نے قومی خزانے کو 2 ارب 71 کروڑ روپے سے زائد کا ٹیکہ لگا دیا۔

رپورٹ کے مطابق 2017 سے 2021 تک عملے کی مبینہ غفلت سے 2 ارب سے زائد کا نقصان ہوا۔ ناقص منصوبہ بندی اور ملازمین کی غفلت سے 2 ارب 71 کروڑ روپے بطور جرمانہ ادا کرنے پڑے۔

آڈٹ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ 2 ارب سے زائد جرمانے مسافروں کا سامان غائب یا نقصان پہنچنے پر ادا کیے گئے۔ رپورٹ میں قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے افراد کے خلاف کارروائی اور ذمہ داروں سے رقم وصول کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں