اشتہار

مفرور و اشتہاری ملزمان کے خلاف گھیرا تنگ، 6 بڑے اداروں کو خط ارسال

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: اے وی ایل سی نے مفرور و اشتہاری ملزمان کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے کار لفٹنگ میں ملوث 4 اہم ملزمان کی گرفتاری میں مدد کے لیے پاکستان کے چھ 6 بڑے اداروں کو خط لکھ دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے انتہائی مطلوب اشتہاری ملزمان صدام حسین، محمد بخش جمالی، راشد بٹ اور عدیل گندھاری کے خلاف چھ بڑے اداروں کو خط لکھ دیا ہے اور انھیں گرفتار کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ایس ایس پی اے وی ایل سی نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف اسٹیل ٹاؤن اور سچل میں مقدمات درج ہیں، ایف آئی اے اسلام آباد اور چیئرمین نادرا کو خط لکھے گئے ہیں، اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان، ڈائریکٹر ایکسائز، آئی جی بورڈ آف ریونیو اور ڈائریکٹر لینڈ ریونیو کو بھی خط ارسال کیے گئے ہیں۔

- Advertisement -

عبدالرحیم شیرازی نے کہا کہ تمام اداروں کو مفرور و اشتہاری ملزمان سے متعلق آگاہ کیا ہے، ایف آئی اے کو ملزمان کا نام پی این آئی ایل میں ڈالنے کی درخواست کی ہے، خطرناک ملزمان ایئر پورٹ کے راستے فرار ہو سکتے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ چیئرمین نادرا کو ملزمان کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کے لیے لکھا گیا ہے، ڈائریکٹر لینڈ ریونیو بورڈ سے جائیدادوں کی تفصیلات مانگی گئی ہیں، ڈائریکٹر ایکسائز سے ملزمان کے ناموں پر رجسٹرڈ کاروں کی تفصیل بھی مانگی گئی ہے، منیجر اسٹیٹ بینک کو ملزمان کے اکاؤنٹس کی تفصیلات کے لیے خط لکھا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں