تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

چوری کرنے سے پہلے صدقہ خیرات دینے والا تین رکنی کار لفٹر گروہ گرفتار

اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) نے ایک ایسے تین ملزمان کو گرفتار کیا ہے جو برے اثرات سے بچنے کے لیے کارچوری کرنے سے  پہلے صدقہ خیرات دیتے تھے۔

اس حوالے سے ایس ایس پی اے وی ایل سی عارف اسلم راؤ نے اے آر  وائی نیوز کو بتایا کہ تین رکنی کار لفٹر گروہ میں سسر داماد اور ایک رشتہ دار شامل ہے۔

ملزمان کی ایک سی سی ٹی وی فوٹیج بھی اے آر وائی نیوز نے حاصل کی ہے جس میں ملزمان کو ڈیفنس کے علاقے میں ایک ڈاکٹر کی کار چرانے سے قبل فقیروں کو پیسے دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اسی دوران تیسرا ملزم اختر جو کہ ملزم کاشف کا سسر بھی ہے وہاں پہنچ جاتا ہے، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ملزم جاکر کار کھول کر بیٹھتا ہے اور اشارہ پا کر گاڑی لے جاتا ہے۔

عارف اسلم راؤ کے مطابق ملزمان نے دو ماہ قبل یہ گروہ تشکیل دیا تھا ملزمان دو ماہ میں اب تک کراچی کے مختلف علاقوں سے 4 کاریں چوری کرچکے ہیں اور سب سے بڑا انکشاف یہ بھی ہے کہ ملزمان کاریں چاہے کسی بھی ماڈل یا کمپنی کی ہوں مالاکنڈ لے جا کر حجاب خان نامی شخص کو صرف 1 لاکھ 60 ہزار میں فروخت کردیتے تھے۔

ایس ایس پی اے وی ایل سی کے مطابق دوران تفتیش ملزمان نے بتایا کہ وہ ہر واردات سے پہلے فقیروں میں صدقہ خیرات اس لیے تقسیم کرتے تھے تاکہ برے اثرات سے محفوظ رہ سکیں۔

عارف اسلم راؤ کا کہنا ہے کہ ملزمان یہ نہیں جانتے تھے کہ صدقہ و زکوٰۃ صرف بلاؤں سے بچاتا ہے پولیس سے نہیں ، پولیس حکام کے مطابق گرفتار کارلفٹرز سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

Comments

- Advertisement -