تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

امریکا ہنگامہ آرائی کے بعد ٹرمپ کی اہلیہ اور بچے منظر عام سے غائب

واشنگٹن: امریکا میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کے بعد جہاں قریبی ساتھی ٹرمپ کا ساتھ ساتھ چھوڑ رہے ہیں وہیں اُن کے بچے اور اہلیہ بھی منظر عام سے بالکل غائب ہوگئے۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کیپٹل ہل میں حامیوں کے حملے کے بعد ٹرمپ کی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے، قریبی ساتھیوں نے امریکی صدر سے کنارہ کشی اختیار کرلی جبکہ سوشل میڈیا پر بھی اُن کے اکاؤنٹس کو بند کردیا گیا۔

اب معاملہ ایک قدم مزید آگے بڑھ گیا ہے کیونکہ ٹرمپ کے بچوں اور اہلیہ میلانیا ٹرمپ نے بھی کیپٹل ہل واقعے کے بعد خاموشی اختیار کرلی اور وہ اب منظر عام سے بالکل غائب ہیں۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق میلانیا ٹرمپ کو آخری بار سال نو کی آمد کی رات کیپٹل ہل میں دیکھا گیا تھا جبکہ انہوں نے دو جنوری کے بعد سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کوئی ٹویٹ نہیں کیا اسی طرح انسٹاگرام پر بھی میلانیا نے آخری پوسٹ کرسمس کے حوالے سے کی۔

مزید پڑھیں: انتخابات میں‌ شکست، میلانیا کا ٹرمپ سے علیحدگی اور کروڑوں‌ ڈالر ہتھیانے کا پلان؟

میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کے حامیوں نے امریکی صدر کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں میلانیا ٹرمپ اور بچوں نے شرکت کرنے سے گریز کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ میلانیا نے سال نو کے پہلے روز وائٹ ہاؤس کا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے مختصر لوگوں سے گفتگو کی اور پھر وہ منظر عام سے غائب ہوگئیں۔

دوسری جانب امریکی میڈیا میں یہ باتیں بھی زیرگردش ہیں کہ میلانیا ٹرمپ صدارتی مدت ختم ہونے کے بعد معاہدے کے تحت علیحدگی اختیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اس کے لیے انہوں نے پہلے ہی قانونی چارہ جوئی مکمل کرلی ہے۔

Comments

- Advertisement -