سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام نے نوجوانوں کو سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹس سے دور رکھنے کیلئے نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔
فرانسس ہوگن کے انکشافات کے بعد فیس بک انتطامیہ نے اپنی ساکھ کو بہتر بنانے کیلئے انسٹاگرام پر نوجوانوں کو ممکنہ نقصان سے بچانے کےلیے تگ دو شروع کردی۔
فیس بک کے نائب صدر برائے گلوبل افیئرز نے اعلان کیا ہے کہ انسٹاگرام پر ’تیک اے بریک‘ ایسا فیچر متعارف کرائیں گے جو نوجوانوں کو سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹس کی لت اور اس کے نقصانات سے محفوظ رکھے۔
فیس بک کے نائب صدر کا مزید کہنا تھا کہ کمپنی کی جانب سے نوجوانوں کو سوشل میڈیا ایپس میں ایسے مواد سے دور رہنے سے آگاہ کیا جائے گا جو ان کی شخصیت کے لیے مضر ہوگا۔
خیال رہے کہ سابق فیس بک ملازمہ اور ڈیٹا سائنسدان فرانسس ہوگن انکشاف کیا تھا کہ فیس بک ہمیشہ نفرت اور غلط معلومات کو بڑھاوا دیتا ہے اور جب بھی عوامی بھلائی اور کمپنی کے فائدے کا معاملہ آتا ہے تو کمپنی ہمیشہ اپنے مفادات کا انتخاب کرتی ہے۔