جمعرات, جولائی 4, 2024
اشتہار

پاکستان کیخلاف پی آر فرمز کو ایکٹیو کیا گیا جو پروپیگنڈا کرتے ہیں، عون چوہدری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: استحکام پاکستان پارٹی کے رکن قومی اسمبلی عون چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف پی آر فرمز کو ایکٹیو کیا گیا جو پروپیگنڈا کرتے ہیں۔

پریس کانفرنس میں عون چوہدری نے کہا کہ پی آر فرمز پاکستان کی جمہوریت پر شب خون مارتی ہیں، پہلے دو سال آپ نے ایک ڈرامہ رچایا کہ سازش ہوئی اور اب اسی ملک میں جا کر رونا دھونا شروع کر دیا، آپ دعویٰ کرتے ہیں محب وطن ہیں لیکن آپ دشمن ہیں، پہلے سائفر کی بات کی پھر وہاں جا کر فرمز کی خدمات حاصل کیں۔

عون چوہدری نے کہا کہ بیرون ملک  فرمز کیلیے آپ کے پاس پیسا کہاں سے آتا ہے؟ آپ کو پیسا کہاں سے ملتا ہے ایک ایک ثبوت سامنے رکھوں گا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کے خلاف پروپیگنڈا کیا جاتا ہے ہمیں پتا ہے وہ اکاؤنٹ کون چلاتا ہے، اس پی آر فرم سے ذلفی بخاری نے متعارف کروایا تھا، بیرون ملک سے فرم کے ذریعے اپنے ہی ادارے کے خلاف مہم چلائی گئی، باہر سے بیٹھ کر اداروں کے خلاف ٹوئٹ کرتے ہیں۔

عون چوہدری نے دعویٰ کیا کہ 2016 میں بانی پی ٹی آئی سے میرے تعلقات تھے، 2016 میں ہم لندن گئے اور وہاں ایک پی آر فرم ترتیب دی، 2018 میں الیکشن ہوئے اور پاکستان کے ساتھ کھیل کھیلا گیا، آج اسی فرم کو اب پاکستان کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک لابی بنائی گئی ہے کہ  پاکستان کو نقصان پہنچائے، یہی فرم پاکستان کی جمہوریت کے خلاف استعمال کی جاتی ہے، آج آپ رونا رو رہے ہیں کہ ہمارے خلاف سازشیں کی جا رہی ہیں، آپ سے زیادہ دشمن اس میں ملک کوئی نہیں ہو سکتا، جتنا قریب سے میں نے ان لوگوں کو دیکھا شاید ہی کسی نے دیکھا ہو۔

رہنما استحکام پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ چند عناصر ملک کے خلاف سازش کر رہے ہیں، یہودیوں کے ساتھ ملک کر پاکستان کے خلاف سازش کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں