تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ہیکرز کا کارنامہ، بلاک چین گیم سے چرائی گئی کرپٹو کرنسی ریکور

دنیا کے مقبول ترین بلاک چین گیمنگ پلیٹ فارم ایکس انفینیٹی نے اپنے استعمال کنندگان کو بڑی خوشخبری سنادی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہیکرز نے رواں سال مارچ میں ایتھیریم سے مربوط سائیڈ چین جسے رونن نیٹ ورک کے نام سے بھی جانا جاتا ہے سے چھ سو پچیس ملین ڈالرز مالیت کی کرپٹو کرنسی چرا لی تھی، یہ خطیر رقم مکمل طور پر ایکس انفینیٹی پر کھیلنے والے کھلاڑیوں کی تھی۔

تاہم اب ایکس اینفینیٹی کی جانب سے ٹوئٹر پر باضابطہ اعلان کیا ہے کہ تین ماہ قبل ہیکرز کی جانب سے چرائی گئی رقم استعمال کنندگان کو واپس کردی گئی ہے۔

ایکس اینفینیٹی کی جانب ٹوئٹ کیا گیا کہ اب رونن نیٹ ورک ایک بار پھرتیارہے اور کھلاڑی ایتھیریم برج کے ذریعے گیم میں کرپٹو کو نکال اور جمع کرواسکیں گے، کمپنی کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ رونن نیٹ ورک کو دوبارہ فعال کرنے سے قبل اس کا انٹرنل اورایکسٹرنل آڈٹ کیا گیا ہے۔

رونن نیٹ ورک کیا ہے؟

رونن نیٹ ورک جسے ایکس انفینیٹی کے ڈیویلپر اسکائے میوس نے ڈیزائن کیا ہے جو ویڈیو گیم اور بلاک چین کے درمیان ایک پل کا کام کرتا ہے، اور کھلاڑی اسی کی مدد سے گیم میں کمائی گئی کرپٹو کرنسی کو باہر منتقل کرتے ہیں۔

سائبر حملوں کے بعد اٹھائے گئے نئے اقدامات

ایکس انفینیٹی نے اپنے بلاگ میں لکھا کہ آڈٹ نے ہمیں اس پلیٹ فارم پر موجود خامیوں کی تلاش اور متعدد نئی چیزوں کو شامل کرنے کا اہل بنایا، جب کہ کچھ ایسی انتظامی اپ گریڈ بھی کی گئی جس نے رونن نیٹ ورک کو ہیکرز کے خلاف مزید تحفظ فراہم کیا۔Axie Tech Joins Axie Infinity, Announces Origin's All-New Arena Mode

اس طریقہ کار سے ایک ڈی سینٹرالائزڈ ووٹنگ میکانزم کے ذریعے منظم کیا جائے گا، یہ گورنر کو تبدیلی کا ووٹ دینے کے لیے مجاز کیے جائیں گے، جس میں ویلڈیٹرز( توثیق کنندگان) کو شامل کرنا یا ہٹانا، معاہدے کو اپ گریڈ کرنے اور تھریش ہولڈز کو تبدیل کرنے جیسے امور شامل ہوں گے۔

سائبر حملوں کے خطرات سے نبزد آزما ہونے کے لیے رونن برج پر رقم نکالنے کی حد 50 ملین ڈالر کردی گئی ہے، جسے ہر چوبیس گھنٹے بعد ری سیٹ کیا جائے گا، اگر یہ حد دن کے آغاز میں ہی مکمل ہوگئی تو پھر ایڈمنسٹریٹر اسے ری سیٹ کرسکتا ہے۔

انتیس مارچ کو کیا ہوا تھا؟

رواں سال انیس مارچ کو ہیکرز نے رونن نیٹ ورک پرحملہ کرکےلاکھوں ڈالر مالیت کی کرپٹو کرنسی چرا لی تھی، چوری کی گئی کرنسی میں 1 لاکھ 73 ہزار 600 ایتھیریم ٹوکنز اور ساڑھے 25 ملین ڈالرکے یو ایس ڈی کوائن شامل تھے، اس حملے کا انکشاف اس وقت ہوا جب ایک استعمال کنندہ اپنے رونن برج والٹ سے ایتھرٹوکنزنکالنے میں ناکام رہا۔

اس حملے کے بعد کمپنی کے بانی اور چیف آپریٹنگ آفیسرالیگزینڈرلیونارڈ لارسن کی جانب سے کی گئی ٹوئٹ میں اپنے تمام صارفین کو یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ چرائی گئی تمام کرپٹو کرنسی ریکورکرکے کھلاڑیوں کو واپس کردیں گے، اور ان کے وعدے کے مطابق آج یہ مرحلہ مکمل ہوا۔

بلاک چین تجزیہ کارکمپنی ایلپٹک کے مطابق یہ کرپٹو کرنسی میں اب تک کی ہونے والی ہیکنگ کی دوسری بڑی واردات تھی۔ سیکیورٹی ماہرین کے مطابق چرائی گئی کرپٹو کرنسی میں پولی گون، تیتھر، یوایس ڈی کوائن اور ڈی اے آئی کوائن شامل تھے۔

 

Comments

- Advertisement -