تہران : ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا کہنا ہے کہ میں پہلے دن سے کہہ رہا ہوں، امریکہ پر بھروسہ نہ کرو۔
تفصیلات کے مطابق ایران کے رہبراعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جوہری معاہدے سے نکل کرغلطی کردی ہے۔
ایران کے سپریم لیڈر نے کہا کہ وہ برطانیہ، فرانس یا جرمنی پربھروسہ نہیں کرتے۔ انہوں نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ اس معاہدے کے نتائج چاپتے ہیں تو پہلے ان ممالک سے سے ضمانت لیں۔
آیت اللہ علی خامنہ ای نے عالمی رہنماؤں سے متعلق کہا کہ ان کے الفاظ کی کوئی وقعت نہیں ہے، آج ایک بات کرتے ہیں اور کل دوسری، انہیں شرم نہیں آتی۔
امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے جوہری معاہدہ ختم کرنے کا اعلان
خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ وہ اس جوہری معاہدے سے نکل رہے ہیں اور ایران پرسخت پابندیاں لگانے والے ہیں۔
ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ برقرار رکھیں گے‘ یورپی رہنماؤں کا عزم
دوسری جانب ایران کے ساتھ معاہدہ کرنے والے دیگرممالک کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی اس معاہدے میں ہیں اور اسے جاری رکھنا چاہتے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ایرانی صدرحسن روحانی کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا فیصلہ عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی اور وعدہ خلافی ہے، امریکہ پہلے بھی ایرانی جوہرے معاہدے سے مخلص نہیں تھا۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔