تہران : ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای نے تہران میں سعودی سفارت خانے پرحملےکی سخت مذمت کردی، انہوں نے کہا کہ سعودی سفارت خانے پرحملہ ایران اوراسلام پرحملہ تھا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کے تہران کے دورے کے اگلےہی روز ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے سعودی سفارت خانےپرحملے کی سخت مذمت کردی۔
آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ تہران میں سعودی عرب سفارت خانے پر حملہ ایران اور اسلام پر حملہ ہے۔ ایران کے سپریم لیڈرکا کہناتھا کہ سفارت خانے پر حملے سے سب سے زیادہ نقصان ایران کو ہی ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سفارتخانے پر حملہ برطانوی سفارتخانے پر حملے کی طرح غلط تھا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں شیخ نمرسمیت چونتیس افراد کوپھانسی کے بعد مشعل افراد کی جانب سے تہران میں سعودی سفارت خانے پرحملہ کر کے اسے جلا دیا گیا تھا، جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات منقطع ہوگئے۔