اشتہار

‘ایشین ڈیولپمنٹ بینک آسان شرائط پر پاکستان کو 200 ملین ڈالر دینے پر راضی’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیر ایاز صادق کا کہنا ہے کہ ایشین ڈیولپمنٹ بینک آسان شرائط پر200 ملین ڈالر دے رہا ہے،پنجاب اور سندھ بیٹھ کر معاملات طے کریں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایشین ڈیولپمنٹ بینک آسان شرائط پر200 ملین ڈالر دے رہا ہے، مہربانی کرکے پنجاب ایری گیشن ڈیپارٹمنٹ سندھ سے رابطہ کرے اور اس معاملے کو حل کرنے کی کوشش کریں۔

ایاز صادق کا کہنا تھا کہ جب ایشین ڈیولپمنٹ بینک کیلئے اپروچ کیا تو پلاننگ ڈویژن میں میٹنگ ہوئی، سندھ کے ممبرز نے کہا میں اس میٹنگ کا حصہ نہیں بننا چاہتا۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سندھ کوفون کیاکہ آپس میں بیٹھیں گے نہیں تو چیزیں کیسے ٹھیک ہوں گی ، وزیراعلیٰ سندھ نے یقین دہانی کرائی ٹھیک ہے بیٹھ جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے میٹنگ میں کہا پنجاب ایری گیشن کیلئے 200 ملین ڈالر کو سیو کرنا ہے، ایک میٹنگ میں ڈائریکٹرایری گیشن نے کہا 200 ملین ڈالر بچانے کی فکر ہے ، میں کس کیلئے بچا رہا تھا انہیں کے فائدے کیلئے ہی سب کچھ کیا۔

ایاز صادق نے کہا کہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے ہمیں لیٹر لکھا، لیٹرمیں کہا کہ پنجاب اور سندھ بیٹھ کر معاملات طے کریں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اس پراجیکٹ کے لئے تیار ہے، سیاست چھوڑیں ملک کا سوچیں، بیانات دینے کے بجائے 200 ملین استعمال کرنے کی بات کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں