اتوار, فروری 2, 2025
اشتہار

اے عشق جنون، ماضی میں ایمن کے ساتھ جو کچھ ہوا کیا وہ اسے یاد آئیگا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ڈرامہ سیریل ’اے عشقِ جنون‘ کی ہر قسط کا مداح بے چینی سے انتظار کرتے ہیں، تمام رکاوٹوں کے باوجود راحم اور ایمن شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کا ڈرامہ سیریل اے عشقِ جنون آج کل ناظرین کا پسندیدہ ڈرامہ بنا ہوا ہے، اس میں شائقین راحم علی نواز (شہریار منور) کی اداکاری کو کافی پسند کررہے ہیں، ڈرامے کی 21ویں قسط میں راحم اور ایمن کے ولیمے کی تقریب دکھائی گئی ہے۔

تاہم ایمن اپنے دماغ پر لگنے والے ماضی کے چوٹ اور ذہنی تناؤ کی وجہ سے بیچ ولیمے کی تقریب سے چلی جاتی ہے جس کی وجہ سے راحم سب کے سامنے شرمندہ ہوجاتا ہے۔

اس دوران راحم کی ماں عافیہ ایمن کے کان بھرنے اس کے کمرے میں جاتی ہے اور اسے کہتی ہے کہ وہ راحم کی طرف سے کسی دھوکے میں نہ آئے۔

پھر راحم اور ایمن کو ایک دوسرے سے لڑتے جھگڑتے دکھایا گیا ہے، راحم اسے بہت کہتا ہے کہ وہ ولیمے کی تقریب میں دوبارہ شریک ہو پر ایمن انکار کردیتی ہے۔

اے آر وائی کی اس ڈرامہ سیریل کے سوشل میڈیا ویوز بھی ملین میں جارہے ہیں، ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض قاسم علی مرید نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی سعدیہ اختر نے تحریر کی ہے۔

اے عشقِ جنون کو سکس سگما پروڈکشن نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ اس کی کاسٹ میں شہریار منور، اشنا شاہ، شجاع اسد، ماہ نور حیدر، محمد احمد، سہیل سمیر، شبیر جان، ارسا غزل، محمود اسلم ودیگر شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں