جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

عائشہ احد کا کیس گلالئی کے مقابلے میں مضبوط ہے، فردوس عاشق اعوان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: تحریک انصاف کی خاتون رہنماء فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عائشہ احد نے ہردروازے پر دستک دی مگر انہیں کہیں سے انصاف نہیں ملا، گلالئی کے مقابلے میں عائشہ احمد کا کیس مضبوط اور انصاف طلب ہے۔

اے آئی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عائشہ احد کے ساتھ پریس کانفرنس میں دوست کی حیثیت سے موجود تھی، تحریک انصاف ن لیگ کی طرح الزامات کی سیاست سے گریز کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی خاتون سے ناانصافی ہوگی تو تحریک انصاف اُس کے ساتھ ضرور کھڑی ہوگی، عائشہ احد نے انصاف کے لیے ہر دروازے پر دستک دی مگر انہیں مایوسی کا سامنا رہا کیونکہ حمزہ شہباز کے خلاف کوئی بھی ادارہ کارروائی کی ہمت نہیں کرسکتا۔

- Advertisement -

پڑھیں: حمزہ شہباز نے جھوٹ بول کر مجھ سے شادی کی،صادق امین نہیں رہے، عائشہ احد

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  عائشہ گلالئی نے مسلم لیگ ن کے اشاروں پر پریس کانفرنس کی اس لیے ن لیگ نے گلالئی کے الزام پر ن لیگ نے جھٹ منگنی اور پٹ بیاہ کا کردار ادا کیا جبکہ اُن کے پاس عمران خان کے خلاف کسی بھی قسم کے ثبوت نہیں ہیں۔

انٹرویو کی ویڈیو دیکھیں

تحریک انصاف کی رہنماء نے کہا کہ مسلم لیگ ن گلالئی کے معاملے پر تو بے چین ہوگئی مگر شریف خاندان کو اپنی بہو کی فکر نہیں ہے، عائشہ احد کا کیس گلالئی کے مقابلے میں زیادہ مضبوط اور انصاف طلب ہے، آج کی پریس کانفرنس کے بعد اب حمزہ شہباز کو بھی اپنے آپ کو بطور پارلیمنٹیرین صادق اور امین ثابت کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں: گلالئی کے الزامات: عمران خان کا پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا خیرمقدم

اُن کا مزید کہنا تھا کہ گلائی کے معاملے کو مخصوص میڈیا چینل نے اہمیت دی اور اسے ایشو بنایا، عائشہ کے الزامات دکھانے کے لیے وزیراعظم کی حلف برداری تقریب بھی نہیں دکھائی گئی۔

انٹرویو کی ویڈیو دیکھیں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں