لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی ایم این اے عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ ملک کے لئے نہ آصف علی زرداری ٹھیک ہیں ،نہ عمران خان اور نہ ہی نواز شریف، کسی پارٹی کا ٹکٹ نہیں چاہیے آئندہ چند دنوں میں اپنا لائحہ عمل بتا دوں گی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ ختم نبوت کا دھرنا اچھے مقصد سے تھا لیکن اسکا طریقہ غلط تھا، ختم نبوت پر سب کا ایمان ہے، راستے بند کرنا کسی کو تکلیف دینا پیغمبرﷺ کی سنت کے خلاف ہے۔
عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ دھرنے سے پورے ملک میں فرقہ واریات پھیلنے کا خطرہ تھا، ختم نبوت کی ترمیم کے معاملے کی مکمل تحقیقات ہونی چائیں، راجہ ظفر الحق کی رپورٹ منظر عام پر آنی چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان آرمی کو دھرنے کا مسئلہ افہام و تفہیم سے حل کرنے پر خراج تحسین پیش کرنا چاہیے، سیاست دان آرمی کو خراج تحسین پیش کرنے کے بجائے تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، اداروں کا احترام سب پر فرض ہے۔
مزید پڑھیں : عمران خان نے ہمیشہ انتشار پھیلایا ہے، عائشہ گلالئی
عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ الیکشن ڈیمانڈ کے بجائے ریفارمز کی طرف جانا چائیے، ملک کے لوگ بیروزگار ہونے کے باعث خودکشیاں کر رہے ہیں، یونیورسٹیز میں فیس بڑھنے کے باعث احتجاج ہو رہے ہیں، بجٹ کا بڑا حصہ تعلیم پر ہونا چائیے ، تعلیمی اداروں سے ملک کا مستقبل بنے گا۔
انھوں نے مزید کہا کیہ معذوروں ،بیوائوں ،یتیموں کے ساتھ ملک میں انصاف نہیں ہوتا، ان حالات میں الیکشن کروائے تو عوام کا اللہ حافظ ہے، میں پی ٹی آئی کا حصہ ہوں مگر ایک خاص گروپ سے مجھے دور رکھا جائے۔