تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

عائشہ خان کا ہمایوں سعید کے لیے اہم پیغام

کراچی: شادی کے بعد شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی سابقہ اداکارہ عائشہ خان نے اپنے ساتھی اداکار اور بہترین دوست ہمایوں سعید کو تمغۂ حسن کارکردگی ملنے پر مبارک باد پیش کی۔

سابقہ اداکارہ عائشہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تمغۂ حسن کارکردگی حاصل کرنے والے معروف اداکار ہمایوں سعید اور ان کی اہلیہ ثمینہ ہمایوں کی تصویر شیئر کی۔

عائشہ خان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر گزشتہ روز یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں ہونے والی تقریب کی ہے جہاں ہمایوں سعید کو شوبز انڈسٹری میں شاندار خدمات کے اعتراف پر تمغۂ حسن سے نوازا گیا۔

عائشہ خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اس زبردست کامیابی پر میرے دوست ہمایوں سعید اور بھابھی ثمینہ کو بہت مبارک ہو۔

انہوں نے لکھا کہ ’واقعی میں ہمایوں سعید تمغۂ حسن حاصل کرنے کے لیے حقیقی حقدار تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز یوم پاکستان کے موقع پر شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کئی نامور فنکاروں کو متعلقہ شعبوں میں خدمات کے اعتراف پر سوال اعزاز سے نوازا گیا تھا۔

ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان معززین کو ایوارڈز دیے۔

اداکرہ بشریٰ انصاری اور طلعت حسین کو ستارہ امتیاز سے نوازا گیا جبکہ نامور مصور صادقین نقوی، گلوکارہ عابدہ پروین اور مرحوم شاعر احمد فراز کو نشان امتیاز دیا گیا۔

اسی طرح تقریب کے دوران اداکار ہمایوں سعید، سکینہ سموں اور گلوکار علی ظفر کو تمغہ حسن کارکردگی اعزاز سے نوازا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -