بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

’خواہش کے باوجود آج تک عمرے کی سعادت حاصل نہیں کرسکی‘

اشتہار

حیرت انگیز

معروف پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر کا کہنا ہے کہ آئندہ کچھ عرصے میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے ضرور جائیں گی۔

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ عائشہ عمر ایک پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں ان سے میزبان نعمان اعجاز نے متعدد سوالات کیے جس کے اداکارہ نے جوابات دیے۔

نعمان اعجاز نے عائشہ عمر سے پوچھا کہ کوئی ایسی جگہ بتائیں جہاں ابھی تک بہت خواہش کے باوجود بھی آپ نہ جاسکیں ہوں۔

اداکارہ نے بے ساختہ جواب دیا کہ ’خانہ کعبہ‘، ساتھ ہی عائشہ عمر نے کہا میں اب تک تو نہیں جاسکی لیکن انشا اللہ آئندہ ایک سال میں ضرور عمرے کی ادائیگی کے لیے جاؤں گی۔

میزبان نے ان سے مزید پوچھا کہ ’عمرہ ادا کرنے کے بعد کیا آپ کی زندگی میں کوئی تبدیلی آئے گی؟‘

عائشہ عمر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بالکل وہ اپنی زندگی گزارنے کے طریقوں کو بدلیں گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل عائشہ عمر نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا انکا بچپن محرومیوں کے ساتھ صدمے برداشت کرتے گزرا ہے۔

عائشہ نے اپنی ابتدائی زندگی میں ملنے والے سب سے بڑے صدمے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ صرف 2 سال کی تھیں تو ان کے والد کا انتقال ہوگیا تھا اور وہ میری فیملی کے لیے انتہائی کڑا وقت تھا کہ جب کسی نے بھی آگے بڑھ کر ہماری مدد نہیں کی۔

انہوں نے بتایا کہ اس دور میں والدہ نے ہماری تنہا پرورش کی لیکن ہمارے معاشی حالات بہت خراب تھے، اس وقت میں یہ سوچتی تھی کہ آخر میں کیوں اچھے کپڑے نہیں پہن سکتی اور اچھی زندگی گزار سکتی؟

عائشہ عمر نے انکشاف کیا کہ وہ بہت کم عمری میں زیادتی کا شکار ہوئ تھیں، اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت مجھے اپنے جن دوستوں کی ضرورت تھی وہ میرے پاس نہیں تھے اور نہ ہی کسی نے میرا ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ چیزیں حقیقتاْ میرے لیے بہت تکلیف دہ ہیں لیکن مجھے یقین ہے کہ زندگی کے ہر لمحے سے اؔٓپ کچھ نہ کچھ سیکھتے ہیں۔

یاد رہے کہ عائشہ عمر نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز 2000 میں کیا تھا، انہوں نے ٹی وی، فلم، فیشن انڈسٹری اور ماڈلنگ ہر شعبے میں کام کرکے اپنے فن کا لوہا منوایا لیکن انہیں اصل شہرت اے آر وائی پر چلنے والے طویل مزاحیہ سٹ کام ’’بلبلے‘‘ میں ’’خوبصورت‘‘ کے کردار سے ملی اور آج بھی شائقین کی اکثریت انہیں انکے اصل نام عائشہ کے بجائے خوبصورت کے نام سے زیادہ جانتے اور پہچانتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں