تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

’زندگی کے قیمتی سال ایک شخص کی وجہ سے برباد کردیے‘

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے سابق منگیتر سے متعلق خاموشی توڑ دی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’حبس‘ میں ’روہا‘ کا کردار نبھانے والی اداکارہ عائشہ عمر نے حال ہی میں اداکارہ فریحہ الطاف کے پوڈ کاسٹ میں نجی زندگی سے متعلق گفتگو کی۔

عائشہ عمر نے بتایا کہ میں نے ایک شخص کی وجہ سے زندگی کے قیمتی سال برباد کردیے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’آٹھ سال قبل ہماری تقریباً بات پکی ہوچکی تھی ہم ایک فیملی کی طرح تھے مجھے اس رشتے کو ختم کرنے یا اس سے نکلنے میں بہت وقت لگا کیونکہ میں سمجھتی تھی شاید وہ شخص میری محبت سے بدل جائے گا اور میں اسے ٹھیک کرلوں گی۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)

عائشہ عمر نے منگیتر کا نام لیے بغیر کہا کہ ’وہ شخص سب کچھ کرنے کے بعد معافیاں مانگتا تھا جس کے بعد میں اسے معافی کردیتی تھی لیکن چند دن بعد اس نے مجھے جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا اس دن میں نے فیصلہ کرلیا کہ اب مزید یہ سب برداشت نہیں کرسکتی اور پھر رشتہ ختم کرلیا۔‘

اداکارہ نے کہا کہ مجھے اس صدمے سے نکلنے میں بہت وقت لگا کیونکہ میں نے اپنی زندگی کے قیمتی سال اس شخص کی وجہ سے برباد کردیے۔

انہوں نے بتایا کہ ’وہ شخص دن رات گالم گلوچ کرتا تھا وہ ایسا شخص تھا جسے گالیاں دینے کی عادت تھی اور پھر کہتا تھا پیار سے گالیاں دیتا ہوں۔‘


عائشہ عمر سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -