تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

انڈسٹری میں بارہا جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا‌ پڑا، عائشہ عمر کا انکشاف

کراچی : نامور اداکارہ عائشہ عمر نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کیریئر کے آغاز میں جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فلم و شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنی زندگی میں بارہا جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا ہے اور یہ واقعات پاکستانی انڈسٹری میں پیش آئے۔

می ٹو مہم سے متعلق کیے گئے سوال پر عائشہ عمر نے کہا کہ یہ مہم صرف خواتین نہیں بلکہ مردوں کےلیے بھی بہت ضروری ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس مہم کے ذریعے بہت سے متاثرہ مرد و خواتین سامنے آئے جنہیں جنسی طور پر ہراساں کیا گیا تھا، ہماری انڈسٹری میں بھی کتنے ہی مرد و خواتین ایسے ہیں جنہیں جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اداکارہ عائشہ عمر کے مطابق کوئی بھی اپنی زندگی میں ہمت کرے اور سامنے آکر اپنے تجربات بتائے تو یقیناً قابل تحسین ہے، لیکن بہت سے ایسے افراد بھی ہیں جو اس مہم کا غلط استعمال کررہے ہیں لیکن یہ نہیں کہہ سکتے کہ مہم غلط ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ مجھ میں خود پر گزرے لمحات بتانے کی ہمت نہیں اس لیے ان لوگوں کی حمایت کرتی ہوں جو اس حوالے سے سامنے آئے۔ البتہ ایسا وقت ضرور ائے گا جب میں بھی اس حوالے سے بات کروں گی۔

خیال رہے کہ می ٹو مہم کا آغاز 2017 میں ہالی ووڈ کی نامور خواتین نے پروڈیوسر ہاروی وائنسٹن پر جنسی ہراسانی کے الزامات لگاکر کیا تھا جبکہ پاکستان میں اس مہم کا آغاز 2018 میں گلوکارہ مشا شفیع نے گلوکار و اداکار علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام لگا کر کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -