اشتہار

شادی شدہ مردوں سے متاثر نہیں ہوتی، عائشہ عمر

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈراموں اور فلموں کی خوبرو اداکارہ عائشہ عمر نے کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ فوٹو شوٹ پر ناقدین کو کرارا جواب دے دیا۔

او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہونے والے ایک شو میں سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے عائشہ عمر سے کہا کہ آپ نے حال میں شعیب ملک کے ساتھ فوٹو شوٹ کروایا۔

اس پر عائشہ عمر نے وضاحت دی کہ انڈسٹری میں مجھے سب جانتے ہیں، میں کبھی شادی شدہ اور کمیٹڈ مردوں کو متاثر نہیں کرتی۔

- Advertisement -

شو میزبان نے پوچھا کہ فوٹو شوٹ موضوعِ بحث کیسے بنا؟ اس پر فنکارہ نے جواب دیا کہ یہ سرحد پار سے شوشہ چھوڑا گیا تھا۔

متعلقہ: عائشہ عمر کی بابا بلھے شاہ کا شعر سنانے کی ویڈیو وائرل

 

View this post on Instagram

 

A post shared by UrduFlix (@urduflixofficial)

گزشتہ سال عائشہ عمر اور شعیب ملک کے فوٹو شوٹ کی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جس کے بعد اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

اس سے قبل نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عائشہ عمر نے بتایا تھا کہ شعیب ملک مجھ سے فوٹو شوٹ کی ٹپس لیا کرتے تھے، وہ میرے پسندیدہ کھلاڑی ہیں اور ہم پرانے دوست ہیں۔

انہوں نے بتایا تھا کہ شعیب ملک کے ساتھ فوٹو شوٹ اچھا رہا لیکن وہ کافی شرمیلے ہیں۔

متعلقہ: عائشہ عمر نے زندگی کا مطلب بتا دیا

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں