ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

ماہ نور سے ’جان جہاں‘ بننے کا سفر شروع، عائزہ خان

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے ڈرامہ سیریل ’جانِ جہاں‘ کی بی ٹی ایس ویڈیو شیئر کردی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ عائزہ خان (ماہ نور) نے حمزہ علی عباسی (شہرام) کے ساتھ ’جانِ جہاں‘ کے سیٹ سے ویڈیو شیئر کی۔

عائزہ خان نے 15ویں قسط میں نشر کیے جانے والے ٹرین کے سین کی ویڈیو شیئر کی جس میں شہرام، ماہ نور کو ٹرین سے ہاتھ پکڑ کر اتار رہے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’یہاں سے ماہ نور سے جان جہاں بننے کا سفر شروع۔‘

عائزہ خان نے اس سے قبل بھی ڈرامے کے سیٹ سے ویڈیو شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔

ویڈیو میں انہوں نے حمزہ علی عباسی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’یقیناً یہ ماہ نور نہیں، عائزہ ہے جو شہرام کے ساتھ نان اسٹاپ بات کررہی ہے۔‘

عائزہ خان نے ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں شاہد کپور اور کریتی سینن کی فلم ’تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا‘ کا ٹائٹل سونگ لگایا تھا۔

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیوز شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’جانِ جہاں‘ میں حمزہ علی عباسی اور عائزہ خان مرکزی کردار نبھا رہے ہیں، دیگر کاسٹ میں رضا تالش، حارث وحید، مریم نفیس، نوال سعید، صرحا اصغر، عماد عرفانی، زینب قیوم، سویرا ندیم، نوشین شاہ، ثاقب سمیر، نور الحسن ودیگر شامل ہیں۔

ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض قاسم علی مرید نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی ردا بلال نے لکھی ہے، ’جانِ جہاں‘ ہر جمعہ اور ہفتے کی رات 8 بجے نشر کیا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں