جمعہ, جون 6, 2025
اشتہار

عائزہ خان نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو خبردار کردیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ عائزہ خان نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کے بعد اسٹوری شیئر کی جس میں سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو آگاہی فراہم کی گئی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ’سوشل میڈیا کے فوائد اور نقصانات کو سمجھیں اور ہمارے معاشرے میں رہتے ہوئے تو یہ بہت ضروری ہے۔‘

عائزہ خان نے کہا کہ ’اپنے گھر کا پتہ، گاڑی کا نمبر، ایسی جگہیں جہاں روزانہ کی بنیاد پر آنا جانا ہو اور اپنے بچوں کے بارے میں نجی معلومات سوشل میڈیا پر ہرگز شیئر نہ کریں۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ ’وقت بدل گیا ہے اور اب نجی معلومات سوشل میڈیا پر بالکل بھی محفوظ نہیں۔‘

اداکارہ نے لکھا کہ آپ کے سوشل میڈیا فالوورز کا انتخاب آپ خود نہیں کرتے بلکہ دنیا بھر سے لوگ آپ کو فالو کرتے ہیں اس لیے سوشل میڈیا پر کچھ بھی شیئر کرتے ہوئے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

اُنہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری کے آخر میں لکھا کہ اللّٰہ ہم سب کو اپنی حفاظت میں اور اچھے لوگوں کی صحبت میں رکھے۔

اداکارہ مایا علی نے لکھا کہ مجھے وجہ سے کوئی لینا دینا نہیں ہے میں چاہتی ہوں کہ اسے گرفتار کرکے تختہ دار پر لٹکایا جائے۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل پر پاکستانی شوبز شخصیات نے فوری انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں