پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

عدالت نے ایان علی ای سی ایل کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے ایان علی کے ملک سے باہر جانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، ماڈل گرل پیشی پر پیشی اور عدالت کے چکر پر چکر لگا کر تھک گئیں مگر ایان علی کا نام ای سی ایل سے اب تک نہ نکل سکا، مزید سماعت کل ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں ایان علی کے ای سی ایل سے نام نکالنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی ، کیس کی سماعت جج جسٹس نعمت اللہ نےکی۔

ایان علی کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود ای سی ایل سے نام نہیں نکالا گیا۔۔جو عدالت کی توہین ہے، ایان علی کے وکیل نے عدالت سے درخواست کی کہ فوری فیصلہ سنایا جائے تاکہ ان کی مؤکلہ کو انصاف مل سکے۔

مزید پڑھیں : ایان علی ای سی ایل کیس، سپریم کورٹ نے معاملہ واپس سندھ ہائیکورٹ کوبھجوادیا

ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا مؤقف تھا کہ عدالت کے حکم پر ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالا گیاتھا تاہم اسے نئے میمورنڈم کےتحت دوبارہ شامل کیا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ایان علی کا نام حکومت پنجاب نے ای سی ایل میں شامل کرایا ہے۔ ان کے خلاف کسٹم انسپکٹر کے قتل کا مقدمہ ہے جو زیر سماعت ہے جس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر کے سماعت کل تک ملتوی کردی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں