جمعہ, نومبر 15, 2024
اشتہار

ماڈل ایان علی کی بیرون ملک فرار ہونے کی مبینہ کوشش، ادارے چوکس

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : حساس اداروں کے ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق منی لانڈرنگ میں ملوث ماڈل گرل ایان علی کی جانب سے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش سامنے آئی ہے۔

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ حساس اداروں کو ماڈل ایان علی کے پاسپورٹ میں ردو بدل کرکے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کے حوالے سے معلومات ملنے پر ماڈل ایان علی اور اس کے قریبی ساتھیوں کی سخت نگرانی شروع کردی گئی ہے۔

اس سلسلے میں کراچی سمیت ملک بھر میں موجود تمام پاسپورٹ دفاتر کو الرٹ کیا گیا ہے جبکہ ایئرپورٹ موجود امیگریشن عملے کو بھی چوکنا رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ ماڈل ایان علی کی منی لانڈرنگ اسکینڈل میں عدالت میں اپنی بے گناہی ثابت کرنے میں تاحال ناکام رہی ہیں جس کی وجہ سے یہ امکان موجود ہے کہ وہ کسی بھی وقت بیرون ملک فرار ہوسکتی ہیں۔

اسی سلسلے میں حساس اداروں کی جانب سے ان کی نگرانی سخت کی گئی ہے۔ 14 مارچ 2015 کو بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ماڈل ایان علی کو 6 لاکھ 6 ہزار800 امریکی ڈالر دبئی اسمگل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں