جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

لندن کے ٹاور برج پر پہلی بار اذان کی صدائیں، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: برطانوی دارالحکومت میں پہلی بار تاریخی مقام پر اللہ اکبر کی صدائیں گونج اٹھیں۔

اے آروائی نیوز کے مطابق لندن میں واقع تاریخی ٹاور برج پر جمعۃ الوداع کے روز بین المذاہب ورچوئل افطار کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر برطانوی نژاد مسلمان شہری قاضی شفیق الرحمان نے روح پرور آواز میں اذان دی۔

افطار میں موجود مسلمانوں نے کہا کہ ’قاضی شفیق الرحمان کی آواز اور طرز نے مکہ کی اذان کی یاد دلا دی‘۔ انٹرنیٹ پر اس حوالے سے ویڈیو بھی سامنے آئی ہے، جس میں قاضی شفیق الرحمان کو اذان دیتے سنا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ لندن میں ہر سال بین المذاہب افطاری کا اہتمام کیا جاتا ہے ، جس میں تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کرتے ہیں۔

کرونا کی صورت حال کے باعث رواں سال اس تقریب کا مختصر پیمانے پر انعقاد کیا گیا، جس میں شرکت کرنے والے شرکا نے کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد بھی کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں