جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

آزادکشمیر: ایڈہاک ایکٹ سے متعلق بڑا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

آزادکشمیر کابینہ نے ایڈہاک ایکٹ 2021 کو آرڈیننس کےذریعےختم کرنےکا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر کی زیرصدارت کابینہ اجلاس کے بعدوزیراطلاعات، قانون انصاف و ‏پارلیمانی امور کےوزرا نےمیڈیا کو بریفنگ دی۔

وزرا نے بتایا کہ احتساب ایکٹ میں ترمیم پرکابینہ سب کمیٹی کی سفارشات تیار ہیں کمیٹی کی سفارشات آئندہ ‏کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ کا آزاد خطےکی تعمیروترقی کیلئےکشمیرڈویلپمنٹ پیکج شروع کرنےکافیصلہ کیا جب کہ ‏ایڈہاک ایکٹ 2021 کو آرڈیننس کےذریعےختم کیا جائے گا۔

وزرا کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر میں بلدیاتی الیکشن آئندہ سال جون سے پہلےکرانےکا فیصلہ کیا گیا اور آزادکشمیر ‏سرکاری ملازمین کے ڈیتھ پیکج کو پنجاب کے برابر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آزادکشمیر میں 500ارب کے ترقیاتی پیکج کیلئے تنویرالیاس کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ کابینہ ‏نے تھرڈ پارٹی ریکروٹمنٹ کیلئےکمیٹی بنانےکا بھی فیصلہ کیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں