حویلی آزاد کشمیر پرتھاں میں مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق جبکہ 4 مسافر شدید زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق حویلی آزاد کشمیر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں روڈ پر پڑی برف سے پھسلن کے باعث مسافر کوچ کھائی میں جاگری۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ پرتھاں کے مقام پر پیش آیا ہے، بس کہوٹہ سے راولپنڈی جارہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 5 مسافر ہلاک ہوگئے۔
ریسکیو حکام کا اس حادثے کے حوالے سے مزید کہنا ہے کہ جاں بحق افراد اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
دوسری جانب ملکہ کوہسار مری میں تیسرے دن بھی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، مارچ میں دسمبر جیسی سردی کی کیفیت ہے۔
اس کے علاوہ مظفرآباد کے داؤکھن شیڑھ گلی کے مقام پر برفانی تودےگرنے سے 2 گاڑیاں پھنس گئیں، ان مسافر گاڑیوں میں بچے سمیت 10 افراد موجود ہے جبکہ ریسکیو کیلئے جانے والی محکمہ شاہرات کی مشینری بھی برفانی تودے میں پھنس گئی ہے۔