ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

آزاد کشمیر زلزلہ : جاں بحق ہونے والوں کی تعداد چالیس تک جا پہنچی

اشتہار

حیرت انگیز

مظفرآباد : میر پور آزاد کشمیر میں زلزلے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد چالیس ہوگئی، درجنوں زخمی افراد اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، زلزلہ سے6ہزار گھر متاثرہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دو روز قبل میر پور آزاد کشمیر، جہلم، ظفر وال اور گرد و نواح میں آنے والے زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد چالیس تک جا پہنچی۔

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، ان کا کہنا ہے کہ متاثرین کے لیے دواؤں اور راشن کی کمی نہیں ہے۔

- Advertisement -

متاثرین کے لیے حکومت پانچ پانچ لاکھ روپے کا اعلان کرچکی ہے، زلزلے سے پانچ سے چھ ہزار گھر شدید متاثر ہوئے ہیں۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ زلزلے سے چترپڑی کے علاقے میں شادی ہال بھی منہمدم ہوا ہے، پاک فوج کے جوان متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کاموں میں دن رات مصروف عمل ہیں، حکومت کی جانب سے متاثرین کو5،5لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

،مزید پڑھیں: آزاد کشمیر زلزلہ، قدرت کا معجزہ، تین روز بعد لڑکی زندہ سلامت ملبے سے برآمد

لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان آج زلزلے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے، آزاد کشمیر کےزلزلے سےمتاثرہ علاقوں میں آج اسکول بند ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں