ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

کشمیری نوجوانوں کی شہادت، صدرآزاد کشمیرڈانس پارٹی میں مگن

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان چھ کشمیری نوجوانوں کی شہادت کو نظر انداز کرکے رقص وسرور کی محفل سے لطف اندوز ہوتے رہے، وہ لندن میں مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کے حوالے سے ایک تقریب میں شرکت کیلئے آئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری خرچے پر مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے لندن آنے والے صدر آزاد کشمیر مسعود خان ایک ہوٹل میں رقص وسرور کی محفل سے لطف انداز ہوتے رہے۔

اہم بات یہ ہے کہ جس رات وہ اس محفل میں موجود تھے اسی رات مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے چھ کشمیری نوجوانوں کو اپنی وحشیانہ فائرنگ کا نشانہ بناتے ہوئے شہید کردیا۔

صدر آزاد کشمیر کی لندن میں ’’ مصروفیات کی ویڈیو ملاحظہ کریں 

مذکورہ محفل میں بھارتی گانوں کی دھن پر رقاصائیں اپنے فن کا مظاہرہ کررہی تھیں، جسے صدر آزاد کشمیر مکمل توجہ اور دلچسپی کے ساتھ دیکھتے رہے اور انہوں نے رقاصہ کو بھرپور داد بھی دی۔

مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پراجاگر کرنے کے لئے عہدیداران کے دوروں کے اخراجات ریاستی حکومت برداشت کرتی ہے لیکن یہ حضرات اس کام کی بجائے ذاتی مصروفیات میں مگن رہتے ہیں۔

صدر آزاد کشمیر کی اس حرکت سے ملک دشمن لابی کو مذاق اڑانے کا موقع مل گیا، آزاد کشمیر کے نون لیگی صدر کی اس قدر آزادی پر سوال تو بنتا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں