اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

آزاد کشمیر کےصدر مسعود خان نے عہدے کا حلف اٹھالیا

اشتہار

حیرت انگیز

مظفرآباد: آزادکشمیر کے نئے صدر مسعود عبداللہ خا ن نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا جس کےبعد وہ آزاد کشمیر کے 26ویں صدربن گئے۔

تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر کے صدر مسعود عبداللہ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا،ان سے آزادکشمیر کے چیف جسٹس سرداراعظم خان حلف لیا.

آزادکشمیر کے صدر کی حلف برداری تقریب آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے سبزہ زار میں ہوئی.

- Advertisement -

تقریب میں آزادکشمیر کے وزیراعظم ،ان کی کابینہ ،سول اورملٹری حکام سمیت پاکستان کے سفارتی حلقوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات بھی شرکت کی۔

آزاد کشمیر کےصدر مسعود خان کا تعلق ضلع پونچھ کے شہر راولا کوٹ کے نواحی گاؤں کوٹ متے خان سے ہے۔

انہوں نے سنہ 1980 میں وزارت خارجہ سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے مسعود خان سفارتی دفتر میں مختلف عہدوں پر بیجنگ، ہیگ، نیویارک اور واشنگٹن میں تعینات رہے۔

مسعود خان چین میں پاکستان کے سفیر رہے جبکہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کی حیثیت سے بھی کام کر چکے ہیں۔

انہوں نےسنہ 2003 سے 2005 کے دوران ترجمان وازرت خارجہ کے عہدے پر بھی کام کیا،وہ انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز اسلام آباد کےڈائریکٹر جنرل بھی رہ چکے ہیں۔

*پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مسعود خان آزاد کشمیر کے صدر منتخب

یاد رہے کہ رواں ماہ سولہ اگست کوآزادکشمیرصدر کے انتخاب کے لیے آزادکشمیر اسمبلی میں پولنگ ہوئی جس میں، مسعود خان مسلم لیگ ن کے امیدوار 42 ووٹ لے کر صدر منتخب ہوئے تھے.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں