اشتہار

سیاسی شخصیات کی وزیراعظم سے ملاقات، تحریک انصاف میں‌ شمولیت کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والی سیاسی شخصیات نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریکِ انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کردیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے ممبران کی ملاقات ہوئی، جس میں آئندہ کے انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس ملاقات میں آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والی سیاسی شخصیات علی شان، علی رضا، صغیر چغتائی، انوارالحق اور شہزاد چوہدری بھی شامل تھے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: وزیرِ اعظم سے شاہ محمود اور ممتاز سیاست دان ملک ظفر راں کی ملاقات، پی ٹی آئی میں شمولیت

یہ بھی پڑھیں: لاڑکانہ، پی پی عہدیداران کا تحریک انصاف میں‌ شمولیت کا اعلان

مذکورہ شخصیات نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ آزاد کشمیر کی سیاسی شخصیات نے عمران خان کی قیادت  اور تحریک انصاف کی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار بھی کیا۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیرطلاعات و نشریات فوادچوہدری، امورکشمیرگلگت بلتستان علی امین گنڈاپور ، تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی، عامر کیانی، ارشد داد اور سلطان محمود سمیت دیگر لوگ بھی موجود تھے۔

بعد ازاں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر عام انتخابات 2021 کے لیے تحریک انصاف کے امیدواران کے ناموں کی حتمی منظوری دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: سیاسی شخصیات کی وزیراعظم سے ملاقات، تحریک انصاف میں‌ شمولیت کا اعلان

فواد چوہدری کے مطابق آزاد کشمیر کی 45 نشستوں کے لیے 300 امیدواروں نے تحریک انصاف کو ٹکٹ کے لیے درخواست دی تھی، جن میں سے بیشتر کے ناموں کو فائنل کرلیا گیا جبکہ کچھ نشستوں پر امیدواروں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

عبدالقادر
عبدالقادر
عبدالقادر پچھلے 8برس سے اے آر وائی نیوز میں بطور سینئر رپورٹر خدمات انجام دے رہے ہیں، آپ وزیراعظم عمران خان اور حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف سے جڑی خبروں اور سیاسی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

مزید خبریں