تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

آزاد کشمیر میں ایک ہفتے کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کردیا گیا

مظفر آباد: کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث آزاد کشمیر میں آج سے ایک ہفتے کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے سبب ایک ہفتے کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کرکے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کردیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ہر قسم کی ٹرانسپورٹ، نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی گئی ہے، لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق میڈیکل اسٹورز، اشیا خوردونوش کی دکانیں ہفتے میں دو دن کھلی رہیں گی، ایل پی جی کی دکانیں بھی ہفتہ میں دو دن کھلی رکھنے کی اجازت ہوگی۔

ڈی سی کا کہنا تھا کہ مظفر آباد شہر کے اسپتالوں میں جگہ ختم ہوچکی ہے جن علاقوں میں صورتحال ٹھیک نہیں ہوگی ان کو سیل کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں کرونا کے کیسز کی تعداد 500 سے زائد ہے اور اب تک 10 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -