جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

‘فیصل عباس کی قبر کشائی کرائی جائے”، بیوہ نے درخواست دائر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: آذادی مارچ کے دوران راوی پل سے گرکر جاں بحق ہونے والے پی ٹی آئی کارکن فیصل عباس کی قبر کشائی کی درخواست جمع کرادی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیصل عباس کی اہلیہ کی جانب سے قبر کشائی کی درخواست کینٹ کچہری میں جمع کرائی گئی، جس پر عدالت نے پولیس سے جواب طلب کرلیا ہے۔

درخواست میں فیصل عباس کی بیوہ نے موقف اپنایا کہ اپنے شوہ کی موت کی وجوہات جاننےکیلئے پوسٹ مارٹم کرواناچاہتی ہوں، مجھے خدشہ ہے کہ رانا ثنااللہ،حمزہ شہباز، سی سی پی او سمیت دیگر کی ایما پر میرے شوہر کو مارا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: حقیقی آزادی مارچ : دریائے راوی کے پُل کو سیل کردیا گیا

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عینی شاہدین کے مطابق پولیس غفلت کے باعث شوہر گر کر جاں بحق ہوا، میری عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت قبر کشائی کاحکم دے تاکہ موت کی وجوہات کاعلم ہوسکے۔

واضح رہے کہ لانگ مارچ کے دوران لاہور سے اسلام آباد جاتے ہوئے راوی پل سے نیچے گر کر تحریک انصاف کے کارکن فیصل عباس کی موت ہو گئی تھی، تحریک انصاف کا دعویٰ ہے کہ پولیس اہلکاروں نے فیصل عباس کو پل سے نیچے گرایا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں